پاکستان

فوج کے دستے امدادی سامان کے ہمراہ کراچی اور اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

فوج کی ریسکیو ٹیموں نے ضلع دادو، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو کے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ آپریشن اور راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے: آئی ایس پی آر— فوٹو: اسکرین گریب
فوج کی ریسکیو ٹیموں نے ضلع دادو، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو کے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ آپریشن اور راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے: آئی ایس پی آر— فوٹو: اسکرین گریب

پاک فوج کے دستے امدادی سامان کے ہمراہ کراچی اور اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔

انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوج کی ریسکیو ٹیموں نے ضلع دادو، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو کے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ آپریشن اور راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ میں مسلسل بارشوں اور شہری سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔

مزید خبریں :