پاکستان
22 نومبر ، 2012

آرمی چیف جنرل کیانی نے کراچی میں فوجی آپریشن کا امکان مسترد کردیا

آرمی چیف جنرل کیانی نے کراچی میں فوجی آپریشن کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد … آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کراچی میں فوجی آپریشن کے امکان کو مسترد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ شہر میں رینجرز بہتر انداز میں کام کررہی ہے، آئین کے مطابق سول حکومتیں فوجی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کرتی ہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان اور دہشت گری کنٹرول کرنے کیلئے فوجی دستے تیار ہیں، آئین کے مطابق سول حکومتیں فوجی دستوں کی تعیناتی کامطالبہ کرتی ہیں، ہم ازخود کنٹرول نہیں سنبھال سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حساس علاقوں میں فوجی تعینات ہیں، سول انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کراچی میں فوجی آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں، شہر میں رینجرز بہتر انداز میں کام کررہی ہے۔

مزید خبریں :