22 نومبر ، 2012
پشاور … پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے علاقے میں پولیس چوکی آبدرہ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند دن کے دوران پولیس نے 2 خود کش حملہ آوروں سمیت 15 من بارودی مواد بھی پکڑا تھا۔