22 اگست ، 2022
ماڈل سائرہ یوسف نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی دادی کی دی ہوئی نصیحت سے متعلق گفتگو کی ہے۔
انسٹاگرام پر سائرہ یوسف کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ خوبصورتی کے حوالے سے کوئی ایسی نصیحت جو آپ کو دی گئی ہو؟
سوال کے جواب میں سائرہ یوسف نے بتایا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ چائے مت پیو سانولی ہو جاؤ گی۔
ماڈل نے مزید کہا لیکن یہ سچ نہیں ہے، میں بہت چائے پیتی ہوں اور میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی چیز رنگت پر اثر ڈالتی ہے۔