وفاقی کابینہ نے فیفا ورلڈکپ کیلئے قطراور پاک فوج معاہدے کی منظوری دے دی

امیرقطر کی دعوت پروزیراعظم کل سے قطرکا دورہ کریں گے جہاں انہیں ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی اور وہ دوحا میں اسٹیڈیم 974 کا دورہ کریں گے— فوٹو: فائل
امیرقطر کی دعوت پروزیراعظم کل سے قطرکا دورہ کریں گے جہاں انہیں ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی اور وہ دوحا میں اسٹیڈیم 974 کا دورہ کریں گے— فوٹو: فائل 

وفاقی کابینہ نے فیفا ورلڈکپ کیلئے قطراور پاک فوج کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دو سمریوں کی منظوری دی۔ کابینہ نے چیف کمشنراسلام آباد کو 3 مہینے کیلئےچیئرمین سی ڈی اے لگانے کی منظوری دی۔

کابینہ نے فیفا ورلڈکپ کیلئے قطر اور پاک فوج کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی۔

دوسری جانب امیرقطر کی دعوت پروزیراعظم کل سے قطرکا سرکاری دورہ کریں گے اور یہ  وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کا پہلا دورہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم ارکان اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی جائے گا، دورے کے دوران وزیراعظم قطری قیادت سے تفصیلی مشاورت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ توانائی تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی اور قطر میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر توجہ دی جائےگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے میں باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم دوحا میں قطری اورپاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اورکاروباری شخصیات سے ملیں گے۔

وزیراعظم کو فیفاورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی اور وہ دوحا میں اسٹیڈیم 974 کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :