حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی متعلقہ حکام کوبین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی— فوٹو: ن لیگ آفیشل
وزیراعظم کی متعلقہ حکام کوبین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی— فوٹو: ن لیگ آفیشل 

حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ڈونرزکانفرنس منعقد کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ڈونر کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے اور بین الاقوامی اداروں کو وفاقی وصوبائی حکومتوں کی ریلیف اوربحالی کی کوششوں سے آگاہ کیاجائے۔

وزیراعظم نے مخیرحضرات سےپرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں دل کھول کرعطیات جمع کرانے کی اپیل کی۔

وزیراعظم نے 40 ہزارخیمے اور ایک لاکھ راشن کے پیکٹس فوری متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور آبادکاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :