Time 26 جولائی ، 2024
پاکستان

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 2 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 2 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
جسٹس سردارطارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات کردیے گئے— فوٹو:فائل

صدر مملکت آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی۔ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کی تقرری ایک سال کے لیے ہوگی۔

جسٹس سردارطارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں :