22 نومبر ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن سیکٹر 19 ڈی سے بم برآمد ہوا ہے ، ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ ایس پی شاہجہاں خان نے بلدیہ ٹاوٴن کے سیکٹر 19 ڈی سے بم ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح بھی اورنگی ٹاوٴن سے ایک برآمد ہوا تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا تھا۔