Time 24 اگست ، 2022
پاکستان

وزیر اعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے ہم منصب سے ملاقات کی—فوٹو: مریم نواز ٹوئٹر
وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے ہم منصب سے ملاقات کی—فوٹو: مریم نواز ٹوئٹر

وزیر اعظم شہباز شریف نے  قطر کے ہم منصب خالد بن خلیفہ بن عبد العزیز سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی وبین الاقوامی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے  تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ دوحہ میں تجارت،سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر مفید بات چیت ہوئی۔توقع ہے قطر کےدورے کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

فوٹو: مریم نواز ٹوئٹر
فوٹو: مریم نواز ٹوئٹر

اس کے علاوہ وزیر اعظم  نے پاکستان قطر سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  قطر کے سرمایہ کار پن بجلی شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت، قابل تجدید توانائی اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر دو روزہ دورہ قطر کے لیے اسلام آبادسے دوحہ پہنچے تھے۔

مزید خبریں :