قطرکا پاکستان میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان

فوٹو: thepeninsulaqatar.com
فوٹو: thepeninsulaqatar.com

اسلام آباد: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

قطری اخبار (The Peninsula) کے مطابق قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہےکہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا منصوبہ ہے۔ 

اخبار کے مطابق  اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے موقع پرکیا گیا۔ 

دوسری جانب ذرائع کے مطابق قطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نےکراچی اور  اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ قطر کی سرمایہ کار  اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائےگی۔

مزید خبریں :