24 اگست ، 2022
قطر کی جانب سے پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے شبعوں کی تعداد کا جائزہ لے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطری انوسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے جائزہ لے رہے ہیں۔
بلوم برگ کے مطابق قطر کی جانب سے اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ پر قطرانوسٹمنٹ اتھارٹی کی سرمایہ کاری کا امکان ہے جبکہ قابل تجدید توانائی، پاور اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز قطر کے دورے پر پہنچے تھے اور آج انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات بھی کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا اور دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔