Time 24 اگست ، 2022
پاکستان

بارشوں کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے والی کئی ٹرینیں منسوخ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ریلوے ٹریک پربارش کا پانی آنےکے باعث کل (25 اگست) کراچی سے اندرون ملک جانے والی کئی ٹرینیں منسوخ ہوگئیں۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق کراچی سے لاہور  جانے والی قراقرم اور کراچی ایکسپریس معطل رہیں گی۔

اعلامیےکے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان اور  تیزگام ایکسپریس بھی معطل ہیں، اس کےعلاوہ کراچی سے پشاور جانے والی عوام اور کوئٹہ سے پشاور  جانے والی جعفر ایکسپریس بھی معطل ہیں۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم کی خرابی کی باعث ٹرینوں کی آمدورفت تاخیرکا شکار  ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :