23 نومبر ، 2012
اسلام آباد…ججز تقرری کیس میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں چار کنی بینچ اِس کیس کی سماعت کررہا ہے۔اٹارنی جنرل عرفان قادر نے ججز تقرری کے حوالے سے تحریری بیان سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صدرڈی ایٹ کانفرنس میں مصروف تھے،اس لیے اُن سے رابطہ نہیں ہوسکا، وزیرقانون فاروق ایچ نائیک سے رابطہ ہوا ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آیا ریفرنس دائرکرنیکافیصلہ ہوچکاہے یاغور ہورہاہے،اِس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صدرکی جانب سے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے،وزیرقانون نے بتایا ہے کہ صدرآرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں۔