پاکستان
23 نومبر ، 2012

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر نجکاری غوث بخش مہر کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر نجکاری غوث بخش مہر کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد…وزیر اعظم نے وفاقی وزیر نجکاری غوث بخش مہر کو عہدے سے ہٹا دیا۔وزیر اعظم نے مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نجکاری غوث بخش مہر کو وزارت سے ہٹا دیا جب کہ غوث بخش مہر کہتے ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ اختلافات کے باعث 31 اکتوبر کو ہی اپنا استعفا چوہدری شجاعت کے حوالے کر چکے تھے ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی وزیر نجکاری غوث بخش مہر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ غوث بخش مہر نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ اختلافات کے باعث انہوں نے 31 اکتوبر کو ہی اپنا استعفیٰ چوہدری شجاعت کے حوالے کر دیا تھا۔

مزید خبریں :