Time 25 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار12 سے 14کلو میٹر فی گھنٹہ ہے: محکمہ موسمیات۔ فوٹو فائل
 ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار12 سے 14کلو میٹر فی گھنٹہ ہے: محکمہ موسمیات۔ فوٹو فائل

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 سے 14کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور  شہر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم سندھ میں موجود ہے، سسٹم کا مرکز  بالائی سندھ کے قریب ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثربالائی اور وسطی سندھ میں آج شام تک بارش کا امکان رہے گا۔

سردار  سرفراز  کا کہنا ہے کہ کراچی میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش اور  بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ مون سون سسٹم کے زیر اثر بلوچستان کے جنوبی اور شمال مشرقی اضلاع میں 26 اگست تک بارش کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں 24 اور 25 اگست کو بارش کی پیشگوئی کی تھی جس کے پیش نظر حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :