23 نومبر ، 2012
پشاور…خیبرپختونخواہ کے شہر لکی مروت سے زور دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا محلہ سیداں میں امام بارگاہ کے قریب ہوا۔ادھر لکی مروت سے جیو نیوز کے نمائندے سعید الله مروت کے مطابق رہائشی علاقے میں واقع اس امام بارگاہ میں کچھ دیر بعد مجلس ہونے والی تھی،تاہم پولیس چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حملہ آور نے اس علاقہ کے اندر جانے کی کوشش کی تھی ،اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔امدادی ٹیمیں اور مقامی پولیس و انتظامیہ پہنچ گئی ہے اور اطراف کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔