19 فروری ، 2012
ریاض…سعودی عرب نے طالبان کو پیشگی شرط کی ہے کہ وہ القاعدہ سے تعلق ختم کردیں۔ ایک اعلیٰ سعودی عہدیدار کے مطابق طالبان کو کہا گیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور القاعدہ سے روابط ختم کر دیں، تو سعودی عرب اپنی ثالثی میں ان کے اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھائے گااور تین سال سے وہ اپنے موقف پر قائم ہیں ، واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش قطر میں طالبان، امریکہ اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے علاوہ ہے۔