Time 31 اگست ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد نے سیلاب متاثرین کو جعلی قرار دیدیا

70فیصد لوگ صرف مزے کے لیے بیٹھے ہیں جو سرکاری امداد ہڑپ کرنا چاہتے ہیں، جو متاثرین ہيں وہ اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں: وزیراعلیٰ کو بریفنگ/ فائل فوٹو
70فیصد لوگ صرف مزے کے لیے بیٹھے ہیں جو سرکاری امداد ہڑپ کرنا چاہتے ہیں، جو متاثرین ہيں وہ اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں: وزیراعلیٰ کو بریفنگ/ فائل فوٹو

تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد نے چارسدہ میں سیلاب کے 70 فیصد متاثرین کو جعلی قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کو دی گئی بریفنگ میں فضل محمد کا بیان اے این پی کے رہنما ایمل ولی نے شيئر کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضل محمد وزیراعلیٰ کو بتارہے ہيں کیمپس میں صرف 30 فیصد سیلاب متاثرین ہیں، باقی 70فیصد لوگ صرف مزے کے لیے بیٹھے ہیں جو سرکاری امداد ہڑپ کرنا چاہتے ہیں،  جو متاثرین ہيں وہ اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے ویڈيو کے ساتھ اپنے بیان میں لکھا چارسدہ والو جاگ جاؤ ۔

مزید خبریں :