Time 31 اگست ، 2022
کھیل

پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

قومی ٹیم آج رات میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی، ٹریننگ سیشن پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا/ فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
قومی ٹیم آج رات میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی، ٹریننگ سیشن پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا/ فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

ایشیا کپ 2022 میں پاکستان  اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

قومی ٹیم آج  رات میں  آئی سی  سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی، ٹریننگ سیشن پاکستان کے وقت کے مطابق رات 10  بجے شروع ہوگا جس میں ٹیم 2 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹریننگ سیشن میں فاسٹ بولرز سمیت تمام کھلاڑیوں کی شرکت کا امکان ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں فاسٹ بولر  نسیم شاہ کو آرام دینے کی تجویز  زیر غور ہے جب کہ نسیم کے متبادل کے طور پر  حسن علی یا محمد حسنین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع  کے مطابق حارث رؤف کو بھی آرام دینے کی صورت میں دونوں فاسٹ بولرز کے کھیلنے کا امکان ہے ۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ میچ جمعہ کو ہوگا۔

مزید خبریں :