19 فروری ، 2012
پشاور…خیبر ایجنسی میں امن لشکر اور شدت پسند وں میں جھڑپ میں 5شدت پسند ہلاک اور ایک رضا کار جاں بحق ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق دورافتادہ علاقے وادی تیرا میں امن لشکر اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں امن لشکر کا ایک رضا کار جاں بحق ہوگیا۔جھڑپ میں 5شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔