پاکستان
24 نومبر ، 2012

ڈی آئی خان:بنوں چونگی کے قریب دھماکا،تین افراد جاں بحق

ڈی آئی خان:بنوں چونگی کے قریب دھماکا،تین افراد جاں بحق

ڈی آئی خان…ڈیرہ اساعیل خان کے علاقے بنو ں چونگی میں امام بارگاہ کے قریب دھما کے سے تین افراد جاں بحق اورایک پولیس اہلکارسمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔جیونیوز کے نمائندے کے مطابق دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا، سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، شہرمیں فوج بھی طلب کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد زمین میں نصب کیاگیا تھا۔

مزید خبریں :