پاکستان
24 نومبر ، 2012

ڈی آئی خان:جلوس کے قریب دھماکا،3بچوں سمیت7 افرادجاں بحق

ڈی آئی خان:جلوس کے قریب دھماکا،3بچوں سمیت7 افرادجاں بحق

ڈی آئی خان…ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بنوں چونگی پرامام بارگاہ کے قریب دھماکے سے3بچوں سمیت سات افراد جاں بحق،جبکہ ایک پولیس اہلکارسمیت18افراد زخمی ہوگئے۔دھماکا ڈی اسماعیل خان کے نواحی علاقے بنوں چونگی کے قریب واقع امام بارگاہ کے نزدیک ہوا جہاں ایک جلوس نکالا جارہا تھا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اورجاں بحق ہونے والوں کی میتیں اورزخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر منتقل کیا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد زمین میں نصب کیاگیا تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ 8 سے 10 کلوگرام وزنی تھا،بم دیسی ساختہ تھا اوراُس میں بال بیرنگ موجود تھے ،پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔دھماکے کے بعد فوج کو شہرتعینات کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :