Time 02 ستمبر ، 2022
پاکستان

حضرت بہاالدین زکریا کا 783 واں سالانہ عرس آج سے ملتان میں شروع ہوگا

شیخ الحدیث بہاالدین زکریا کو اس خطے میں پہلی اقامتی درسگاہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے — فوٹو: فائل
شیخ الحدیث بہاالدین زکریا کو اس خطے میں پہلی اقامتی درسگاہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے — فوٹو: فائل

سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاالدین زکریا کا 783 واں تین روزہ سالانہ عرس آج سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔

حضرت بہاالدین زکریا  27 رمضان المبارک 566 ہجری میں کروڑ لال عیسن کے مقام پر پیدا ہوئے انہوں نے حدیث کی تعلیم بخارا، ثمر قند اور مدینہ منورہ سے حاصل کرنے کے بعد اپنی ساری زندگی برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کو پھیلانے میں وقف کردی، انہوں نے برصغیر سمیت جنوبی ایشیا میں سلسلہ سہروردیہ کی بنیاد رکھی-

شیخ الحدیث بہاالدین زکریا کو اس خطے میں پہلی اقامتی درسگاہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں دور دراز سے آنے والے ہزاروں طلبا نے قران اور حدیث کی تعلیم حاصل کر کے اس تعلیم سے معاشرے کو منور کیا۔

حضرت بہاالدین زکریا 95 برس کی عمر میں سات صفر 661 ہجری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے لیکن انکی امن بھائی چارے اور مساوات کی تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے کے آج بھی ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ انکے عرس میں شامل ہوتے ہیں اور انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں :