پاکستان
24 نومبر ، 2012

گوگل پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

گوگل پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

اسلام آباد … غیر ملکی ہیکرز نے گوگل پاکستان کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا، پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو ری کنسٹرکٹ کرکے بحال کردیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کے مطابق ای بی او زیڈ نامی غیر ملکی ہیکرز نے گوگل پاکستان ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا، صرف گوگل انٹرنیشنل کا سرچ انجن کام کررہا ہے۔ آئی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ صارفین کئی گھنٹوں تک گوگل پاکستان سرچ انجن تک رسائی حاصل نہیں کرسکے۔ جبکہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے بتایا ہے کہ گوگل پاکستان کی ویب سائٹ کو ری کنسٹرکٹ کرکے بحال کردیا گیا۔

مزید خبریں :