پاکستان
24 نومبر ، 2012

رحمان ملک کی موبائل فون سروس صبح 6 بجے تک بحال کرنے کی ہدایت

رحمان ملک کی موبائل فون سروس صبح 6 بجے تک بحال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد … وزیرداخلہ رحمان ملک نے ملک بھر میں موبائل فون سروس بحال کرنے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس صبح 6 بجے تک بحال رہے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملک بھر میں موبائل فون سروس فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس 10 محرم کی صبح 6 بجے تک بحال رہے گی، کل صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل سروس پھر معطل رہے گی جبکہ کراچی میں صبح 6 سے رات گئے جلوسوں کے اختتام تک موبائل سروس بند رہی گی۔ رحمان ملک نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے تاہم ایف 11 اور آئی 10 کے میں پابندی بدستور برقرار رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سوا ملک بھر میں آج صورتحال پْرامن رہی، کالعدم تحریک طالبان کے مختلف گروپوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ گلگت اور پنجاب کے بعض شہروں کیلئے بھی دھمکیاں ملی ہیں، لشکر جھنگوی نے پشاور کے قصہ خوانی بازار اور صدر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے کل پشاور میں موبائل فون بند نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عاشورہ پر پشاور میں موبائل فون سروس بند نہ کی جائے، تاہم وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ محرم الحرام پر سیکیورٹی خدشات کے باعث کراچی، حیدر آباد، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے 48 شہروں میں موبائل اور پی ٹی سی ایل وائر لیس فون سروس بند کی گئی تھی جبکہ پشاور میں موبائل فون سروس 3 گھنٹے بند رہنے کے بعد شام 6 بجے کھول دی گئی تھی۔

مزید خبریں :