پاکستان
24 نومبر ، 2012

کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ میں دھماکا خیز مواد کی اطلاع،پولیس پہنچ گئی

کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ میں دھماکا خیز مواد کی اطلاع،پولیس پہنچ گئی

کراچی …کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سکس میں پولیس نے ایک عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے عمارت کے رہائشی کے ایک شخص کی اس اطلاع پر کہ وہاں مشکوک افراد اور دھماکا خیز مواد موجود ہیں،عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی موجود ہے۔اس سے قبل مذکور ہ علاقے میں دھماکے کی اطلاع بھی تھی، جس کی تصدیق نہ ہوسکی، پولیس اور رینجرز مزید صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔دریں اثناء ایس ایس پی کلفٹن جاوید مہر کے مطابق فلیٹ کے اندر دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید خبریں :