Time 06 ستمبر ، 2022
کھیل

'کوئی بھارتی اگر پاکستانی کھلاڑی کیلئے یہ کرتا تو اسے بغاوت سمجھا جاتا'

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

ایشیا کپ  میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک پاکستانی مداح کی اسٹیڈیم سے تصویر مقبول ہوئی جس کے بھارت میں بھی چرچے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک پاکستانی مداح دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہے جس پر درج ہے کہ 'میں یہاں صرف کوہلی کی وجہ سے آئی ہوں'۔

کوہلی کی اس پاکستانی مداح کے حوالے سے جہاں دیگر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں وہیں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے طلبا ونگ کی سابقہ سیکرٹری اور سماجی کارکن انجیلیکا اریبم نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے۔

انجیلیکا اریبم نےاس تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر کسی ہندوستانی نے پاکستانی کھلاڑی کے لیے ایسا پلے کارڈ اٹھایا ہوتا تو اس پر بغاوت کا الزام لگاکر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا'۔

مزید خبریں :