Time 06 ستمبر ، 2022
کھیل

بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تمام فارمیٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سریش رائنا نے ٹوئٹر پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک اور ریاست اتر پردیش کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

بھارتی کرکٹر نے لکھا میں اب کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں،کیرئیر میں سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ سریش رائنا نے 18 ٹیسٹ ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

ٹیسٹ میچز:

بھارتی کرکٹر نے اپنے کیرئیر کے 18 ٹیسٹ میچوں میں 768 رنز اسکور کیے، جب کہ 13 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

وں ڈے انٹرنیشنل:

سریش رائنا نے 226 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 5 ہزار 615 رنز بنائے، اس کے علاوہ انہوں نے ان میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز:

78 ٹی ٹوئنٹی میں سریش رائنا نے 1604 رنز کیے جب کہ 13 وکٹیں اپنے نام کیں۔

مزید خبریں :