25 نومبر ، 2012
کراچی …وزیرداخلہ رحمان ملک کے اعلان کے تین گھنٹے بعد کراچی سمیت ملک کے جن شہروں میں موبائل فون سروس بند کی گئی تھی وہ اب سے کچھ دیر قبل بحال ہونا شروع ہوگئی ہے، واضح رہے کہ کراچی سمیت 48شہروں میں یہ سروس 9 محرم کی صبح 6 بجے بند گئی تھی، تاہم محرم کے جلوسوں کے بناء کسی بڑے واقعے کے گزرنے کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہفتے کی شب 9 بجے اعلان کیا کہ فون 12 کے بجائے فوری بحال کیے جارہے ہیں تاہم 3گھنٹے تک اس حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور اب 12 بجے موبائل فون سروس اور پی ٹی سی ایل وی سروس بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے، تاہم یہ فون سروس اتوار کی صبح 6 بجے پھر بند ہوگی جو رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔ ادھر خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے کہا ہے کہ اتوار کو پشاور میں موبائل فون سروس بند نہ کی جائے، اس درخواست پر صوبائی حکومت اور وفاق میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ دس محرم کی صبح موبائل فون سروس 52شہروں میں بند کی جائے گی۔