پاکستان
25 نومبر ، 2012

کراچی میں بجلی بریک ڈاؤن، بحالی کیلئے کام شروع کر دیا،کے ای ایس سی

کراچی میں بجلی بریک ڈاؤن، بحالی کیلئے کام شروع کر دیا،کے ای ایس سی

کراچی…کراچی شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن اور اس کے نتیجہ میں بجلی بندش پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذرائع نے کہا ہے کہ بجلی کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے،کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق ایکسٹراہائی ٹینشن لا ئن ٹرپ کرجانے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے جس کو درست کرنے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔واضح رہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن سے فیڈرل بی ایریا،گلبرگ،ناظم آباد،لیاقت آباد ،نارتھ کراچی،سرجانی ٹاوٴن اور سا ئٹ ایریا سمیت دیگر علاقے متاثر ہو ئے ہیں ۔

مزید خبریں :