07 ستمبر ، 2022
حکومت کے بعض اداروں کی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والی فلاحی تنظیموں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کیے جارہے ہیں۔
سیلاب زدگان کی مدد مصروف ملک کی معروف فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیےکشتیوں کی ضرورت ہے لیکن بھاری کسٹم ڈیوٹی کی وجہ سے کشتیاں منگوانا مشکل ہوگیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے جیو نیوز کے میزبان حامد میر کو بتایا کہ انہیں ایک ایمبولینس بھی امداد میں ملی تھی لیکن کسٹم نے اس پر خطیر رقم کا ٹیکس لگادیا۔
سیلانی ٹرسٹ نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مچھردانیوں کی اشد ضرورت ہے، متاثرین مچھروں سے بچ کرکراچی پہنچنے لگے لیکن مچھردانیوں پر بھی ڈیوٹی عائد ہے۔