25 نومبر ، 2012
ڈی آئی خان…ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چوگلہ میں ماتمی جلوس کے قریب دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور50سے زائدافراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں عزادار، اورسیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں،زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر منتقل کیاگیا،ریسیکوذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ، دھماکا خیزمواد ایک دُکان میں نصب کیا گیاتھا ۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔