پاکستان
25 نومبر ، 2012

وہاڑی: وزارت داخلہ کو دھمکی آمیز فون، پولیس کانسٹیبل گرفتار

وہاڑی: وزارت داخلہ کو دھمکی آمیز فون، پولیس کانسٹیبل گرفتار

وہاڑی … وزارت داخلہ کو دھمکی آمیز فون کال کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو وہاڑی سے گرفتار کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او وہاڑی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وزارت داخلہ کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی آمیز فون کال کرنے والے پولیس کانسٹیبل کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ڈی پی او شاکر علی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کانسٹیبل طارق محمود نے اقبال جرم کرلیا ہے جس پر اس کے خلاف مقدمہ تھانا ماڈل ٹاوٴن بورے والا میں 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پیٹرولنگ پولیس کے گرفتار کانسٹیبل طارق محمود نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ساتھی کانسٹیبل کو پھنسانے کے لئے اس کے نام سے سم فعال کرائی ، اپنا فون استعمال کرنے پر پکڑا گیا۔

مزید خبریں :