11 ستمبر ، 2022
مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان کے برادر نسبتی کو اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا۔
سینیٹر افنان اللہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ گزشتہ شب میرے بردارنسبتی طلحہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو سے اغوا کیا گیا۔
لیگی سینیٹر نے سوشل میڈیا پر اپنے برادر نسبتی کے علاوہ ایک مبینہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں طلحہ اسد کو اغوا کر کے لے جایا گیا اور بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے بتایا کہ طلحہ اسد کی بازیابی کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا ہے۔