پاکستان
25 نومبر ، 2012

جن شہروں میں جلوس ختم ہوگئے وہاں موبائل سروس کھولنے کی ہدایت

جن شہروں میں جلوس ختم ہوگئے وہاں موبائل سروس کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہدایت کی ہے کہ جن شہروں میں جلوس ختم ہوگئے وہاں موبائل فون سروس کھول دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ جن شہروں میں یوم عاشورکے جلوس ختم ہوگئے وہاں موبائل فون سروس کھول دی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہاں جہاں محرم الحرام کے جلوس ختم نہیں ہوئے وہاں موبائل سروس بند رہے گی۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے 52 شہروں میں محرم الحرام پر سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔

مزید خبریں :