16 ستمبر ، 2022
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے ازبکستان کے شہر سمر قند میں موجود وزیر اعظم کے پاس ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر اعظم کے احکامات کی منتظر ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر عظم کی طرف سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔