دنیا
Time 17 ستمبر ، 2022

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک اور 7 زخمی

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

مغربی نیپال میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ  سے14 افرادہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے مغربی حصے میں شدید بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد لاپتہ بھی ہیں جنہیں  تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے۔

اس کے علاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا تھا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس سال بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اب تک 48 افراد ہلاک اور 12 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :