دنیا
Time 28 اپریل ، 2024

دبئی ائیرپورٹ کے تمام آپریشن اگلے 10 سال میں المکتوم ائیرپورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ

نئے ٹرمینل کی تعمیری لاگت 128 ارب درہم ہوگی— فوٹو: ایکس (@HHShkMohd)
نئے ٹرمینل کی تعمیری لاگت 128 ارب درہم ہوگی— فوٹو: ایکس (@HHShkMohd)

دبئی ائیرپورٹ کے تمام آپریشنز اگلے 10 سال میں دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کردیا گیا۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر دبئی ائیرپورٹ کی منتقلی کا منصوبہ شئیر کردیا۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نئے مسافر ٹرمینلز کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی ہے، نئے ٹرمینل کی تعمیری لاگت 128 ارب درہم ہوگی۔

المکتوم ائیرپورٹ سے سالانہ 26 کروڑ  مسافروں کی سالانہ آمدورفت ہوسکے گی، المکتوم ائیرپورٹ پر بیک وقت 5  رن ویز پر فلائٹ آپریشن ہوسکے گا۔

مستقبل کے ائیرپورٹ پر 400 جہاز بیک وقت مسافروں کو سروس فراہم کرسکیں گے، ائیرپورٹ پر ایوی ایشن سیکٹر میں پہلی بار نئی ایوی ایشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔

دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ کے اطراف نیا شہر ’دبئی ساؤتھ‘ بسایا جائے گا، دبئی ساؤتھ میں 10 لاکھ افراد کے لیے رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

دبئی کا المکتوم ائیرپورٹ گزشتہ 10 سال سے دبئی ائیرشو کی میزبانی کررہا ہے، اس ائیرپورٹ نے 2010 میں کارگو فلائٹس سے آپریشن کا آغاز کیا تھا، المکتوم انٹرنیشل ائیرپورٹ سے آج کل محدود مسافر پروازیں بھی روانہ ہوتی ہیں۔

دبئی کا المکتوم ائیرپورٹ موجودہ دبئی ائیرپورٹ سے 60 کلومیٹر دور واقع ہے۔

مزید خبریں :