Time 17 ستمبر ، 2022
کھیل

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز انتہائی اہم ہے: ڈیوڈ ملان

جوز بٹلر کا مکمل فٹ نہ ہونا مایوس کن ہے، پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے جس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں: انگلش بیٹر— فوٹو: اسکرین گریب
جوز بٹلر کا مکمل فٹ نہ ہونا مایوس کن ہے، پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے جس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں: انگلش بیٹر— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی: انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ڈیوڈ ملان نے کہا کہ پاکستان میں دوبارہ آکر کافی اچھا لگ رہا ہے،  جوز  بٹلر کا مکمل فٹ نہ ہونا مایوس کن ہے، پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے جس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

لیفٹ ہینڈ بیٹر ملان نے کہا کہ جو پلیئرز  یہاں پی ایس ایل کیلئے آچکے وہ دیگر کو اپنے تجربات سے آگاہ کر رہے ہیں، پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، جب پی ایس ایل ٹو کیلئے لاہور آیا تھا تو اندازہ نہیں تھا کہ ہمارا آنا کتنا اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز کافی اہم ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :