18 ستمبر ، 2022
لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہو گئیں۔
پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثنا کا ویمنز کیربیئن پریمئیرلیگ کے دوران ٹخنہ مڑ گیا تھا، پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فاطمہ ثنا کو 4 ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ فاطمہ ثنا کی متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائےگا، پاکستان ویمن ٹیم اور ریزرو کھلاڑی آج کنٹری کلب مریدکے میں اکٹھا ہوں گی، ایشیا کپ کی تیاری کے لیے دس روزہ کیمپ کل شروع ہوگا، قومی ویمن ٹیم 28 ستمبر کو بنگلا دیش روانہ ہوگی، اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ یکم اکتوبر سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔
خیال رہےکہ فاطمہ ثنا نے ویمنز سی پی ایل میں باربا ڈوس رائل کی نمائندگی کی تھی، فاطمہ ثنا نے لاہور میں ہونے والے ٹریننگ کیمپ کے پہلے مرحلے میں شرکت نہیں کی تھی۔