19 ستمبر ، 2022
لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے خواتین کی ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا۔
اپوزیشن رکن کنول لیاقت نے ٹریفک وارڈن کی جانب سے راہ چلتی خواتین کی ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ایک ٹریفک وارڈن خواتین کی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتا ہے جو افسوسناک ہے۔
اس پر صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھاکہ خواتین کی ٹک ٹاک بنانے والے ٹریفک وارڈن کےخلاف کارروائی کی جاچکی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی خواتین کی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ہاشم ڈوگر نے ایوان میں یقین دہانی کرائی کہ خواتین کی ٹک ٹاک بنانے والےٹریفک وارڈن کوسزادلوائی جائے گی۔