Time 20 ستمبر ، 2022
کھیل

بھارتی فرنچائز کو پی سی بی کی نقل مہنگی پڑگئی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی فرنچائز  سن رائزرز کو سوشل میڈیا پر  سخت ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

سن رائزرز ایسٹرن نے لیگ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کھلاڑیوں کی پاسپورٹ پر تصاویر چسپاں کرکے کیا تو ٹوئٹر پر موجود پاکستانی صارفین نے اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئیڈیا کی کاپی قرار دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ہالینڈ اور ایشیا کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان پاسپورٹ پر کھلاڑیوں کی تصاویر چسپاں کرکے کیا تھا جس میں پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کھلاڑیوں کے کوائف بھی درج تھے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اس ویڈیو کو صارفین نے بے حد پسند کیا تھا کیونکہ یہ آئیڈیا انتہائی منفرد تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینیجر ابراہیم بادیس گزشتہ دو سال سے وقفے وقفے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

 انہوں نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیاکپ سمیت دیگر کئی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انوکھی اور دلچسپ ویڈیوز بنا کر شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کی ہے۔

صارفین کے تبصرے ملاحظہ کریں:


مزید خبریں :