کھیل
Time 20 ستمبر ، 2022

ایشین کرکٹ کونسل نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی)  نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

اے سی سی ویمن ایشیا کپ یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم دو اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

پاکستان ویمن ٹیم 3 اکتوبر کو میزبان بنگلا دیش،6اکتوبر کو  تھائی لینڈ اور 7 اکتوبر کو  بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان اور یو اے ای کا میچ 9 اکتوبر جبکہ قومی ویمن ٹیم  سری لنکا کے خلاف  11 اکتوبر کو مدمقابل ہوگی۔

اے سی سی ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 13 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :