پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2022

بین الاقوامی برادری کے سامنے بلاول بھٹو کا تجویز کردہ ’’مارشل پلان‘‘ کیا ہے؟

مارشل پلان اس منصوبے کو کہتے ہیں جس کے تحت امریکا نے دوسری عالمی جنگ کے بعد مغربی یورپ کی وسیع پیمانے پر مدد کی تھی — فوٹو: یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ
مارشل پلان اس منصوبے کو کہتے ہیں جس کے تحت امریکا نے دوسری عالمی جنگ کے بعد مغربی یورپ کی وسیع پیمانے پر مدد کی تھی — فوٹو: یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں اپنی پریس کانفرنس میں سبز مارشل پلان کا ذکر کیا، مارشل پلان اس منصوبے کو کہتے ہیں جس کے تحت امریکا نے دوسری عالمی جنگ کے بعد مغربی یورپ کی وسیع پیمانے پر مدد کی تھی تا کہ ان ملکوں کا تباہ حال انفراسٹرکچر بحال کیا جا سکے۔

اس پلان کے تحت مغربی یورپ کو تیرہ ارب ڈالر امداد دی گئی جو آج کل کے حساب سے 115 ارب امریکی ڈالر بنتی ہے۔

یہ رقم 3 اپریل 1948 کے بعد چار سال کے عرصے میں صرف کی گئی جس کے نتیجے میں مغربی یورپ کی معیشتیں پھر سے اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئیں۔

اس پلان کو امریکا کے اس وقت کے وزیرخارجہ جارج مارشل کے نام پر مارشل پلان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :