دنیا
Time 24 ستمبر ، 2022

کیلے نہ دینے پر ہاتھی نے مہاوت کو روند کر جان سے مار ڈالا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہاتھی نے کیلے نہ دینے پر  مہاوت کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے گاؤں میں ہاتھی اور  مہاوت معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہے تھے، جہاں ہاتھی کو دیکھنے کیلئے پیسے ملتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑک سے گزرنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی جانب سے ہاتھی کو کیلے دیے گئے لیکن فیل بان نے ڈرائیور سے کیلے لے کر اپنے بیگ میں ڈال لیے جس پر ہاتھی طیش میں آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 'ہیرا' نامی مادہ ہاتھی نے غصے میں پہلے مہاوت کو  سونڈ سے اٹھایا اور  پھر سڑک پر پٹخ کر  اسے روند ڈالا۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے مہاوت کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مزید خبریں :