Time 24 ستمبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی دھرنا: ایف سی کی جتنی تعدادکی ضرورت پڑی مہیا کی جائیگی، پلان تیار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کے لیے  باقاعدہ پلان تیار کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی خصوصی ہدایت پرکمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود اور  آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت دھرنے سے نمٹنے کے لیے سینٹرل  پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز، اےآئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف سی کی جتنی بھی تعداد کی ضرورت پڑی مہیا کی جائےگی، تمام افسران کو کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورت حال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لیے تیار رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ اسلام آباد پولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنےکی ہرگز اجازت نہیں دےگی اور  شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لیے تمام تر ضروری اقدامات بروئےکار لائےگی۔ 


مزید خبریں :