19 فروری ، 2012
لاہور …لاہور پولیس نے ڈیڑھ سال پہلے نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں سابق ایس ایچ او سمیت دس پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر درج کی گئی ایف آئی آر میں اللہ رکھا نے الزام لگایا ہے کہ نشتر کالونی پولیس نے جولائی دو ہزار 10 میں رات گئے ان کے بیٹے سرفراز کو گھرسے بلایا اور ویرانے میں لے جا کر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے چار ماہ پہلے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن پولیس نے اب مقدمہ درج کیا تاحال کسی پولیس والے کو گرفتار نہیں کیا۔ سرفراز کے اہلخانہ نے تھانے کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا اور نعرے بازی کی۔