پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2022

شیریں مزاری کا شرمناک اقدام، تضحیک کیلئے مریم کی ٹیمپرڈ تصویر شیئر کردی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے شرمناک اقدام اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی تضحیک کے لیے اپنے سوشل میڈیا پر ان کی ایک ٹیمپرڈ تصویر شیئر کر دی۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ عمران خان اس وقت اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں، ساتھ عمران خان کی تصویر بھی لگائی۔

تاہم شیریں مزاری نے شبلی فراز کا ٹوئٹ شیئر کیا اور ساتھ مریم نواز کی تضحیک کرنے کے لیے ایک ٹیمپرڈ تصویر بھی لگا دی، ساتھ لکھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے، مریم کو رونا بند کر دینا چاہیے۔

کچھ دیر بعد شیریں مزاری نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور نئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں مگر ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ اپنے تبصرے پر قائم ہیں۔

مزید خبریں :