Time 01 اکتوبر ، 2022
پاکستان

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شبلی نے عمران خان کی کتے کو کھانا کھلانے کی تصویر شیئر کردی

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتارکرنے بنی گالہ روانہ ہوگئی ہے اور وہ نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں— فوٹو: شبلی فراز آفیشل
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتارکرنے بنی گالہ روانہ ہوگئی ہے اور وہ نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں— فوٹو: شبلی فراز آفیشل 

سابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا سے روانگی کی خبروں کے بعد ان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتارکرنے بنی گالہ روانہ ہوگئی ہے جبکہ ذرائع کا کہناتھاکہ عمران خان بنی گالا سے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

تاہم اب عمران خان کے قائم مقام چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے ان کی گھر میں موجودگی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

شبلی فراز نے عمران خان کی کتے کو کھانے ڈالتے ہوئے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ عمران خان اس وقت کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

مزید خبریں :