پاکستان
19 فروری ، 2012

فیصل آبادمیں لوڈشیڈنگ کادورانیہ16گھنٹوں تک پہنچ گیا

فیصل آباد…فیصل آبادریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔جس نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔فیصل آباد کے اضلاع ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ ، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالہ اور بھکر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔کئی علاقوں میں 3سے 4گھنٹوں کی مسلسل اور 12سے16گھنٹوں کی اعلانی اور غیر اعلانی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی کو بری طرح سے متاثر کردیاہے۔فیسکو ذرائع کے مطابق ریجن میں 650میگاواٹ بجلی کی پیداوار جبکہ ضروت 1100 میگا واٹ ہے۔صنعتی علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے صنعتی پیدوار متاثر ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :